Advertisement

اردن میں آگ لگنے کے واقعہ میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

Dr Faisal

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ اردن میں آگ لگنے کے واقعہ میں 13 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 بچے،4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ اردن میں آگ لگنے کا واقعہ رات 2 بجے پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 پاکستانی آگ لگنے سے زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں جبکہ متاثرین میں صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے جوئیہ فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ متاثرین کے سربراہ  علی شیر واقعہ میں بچ گئے ہیں جبکہ اردن میں پاکستانی سفارتخانہ کے اہلکار متاثرین کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتخانہ کو متاثرین کے اہل خانہ سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

واقعہ میں زخمی اور جاں بحق افراد سے متعلق تفصیلات کے لیے اردن میں پاکستانی سفارتخانہ  کے سیکنڈ سیکرٹری حسنین حیدر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اردن میں گھرمیں آتشزدگی کےواقعےمیں بچوں اورخواتین سمیت 13  پاکستانی جاں بحق ہوگئےہیں۔

غیرملکی خبررساں اداروں کےمطابق مغربی اردن میں ایک گھرمیں آتشزدگی سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

 آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لےلیااوراندرموجودلوگوں کوجان بچانےکاموقع نہ مل سکا۔ آتش زدگی سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version