Advertisement

دبئی، پک اپ اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد ہلاک

دبئی، پک اپ اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد ہلاک

دبئی  میں شیخ محمد بن زید روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4  زخمی ہوگئے۔

دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مظہر المظروی نے اپنے بیان میں کہا  کہ حادثہ صبح 5:30 بجے ایک پک اپ اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خوفناک حادثے میں 2 افراد  موقع  ہر ہلاک او ر 4 شدید زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی افراد کو  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے  مطابق  ٹرک فلیٹ ٹائر کی وجہ سے سڑک کے دائیں جانب سے دوسری لین پر رک گیا تھا اور پک اپ پیچھے سے ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا تھا۔

ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل پولیس گشت نے جائے وقوعہ پر جاکر ٹریفک کی نقل و حرکت منظم کی اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا۔

Advertisement

پولیس حکام نے واضح کیا کہ حادثے کی تحقیقات  جاری ہیں  اور ایک بار جب تکنیکی رپورٹس مکمل ہوجائیں تو کیس فائل کو دبئی ٹریفک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version