Advertisement

بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے، راجہ فاروق حیدر

مودی

 آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی جمہوری یا سیکولر ملک نہیں رہا کیونکہ بھارت کا اصل ہدف پاکستان ہے لیکن ہمارا سرمایہ نوجوان ہیں، ہمیں سفارتی حمایت سے زیادہ عملی حمایت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس کونسل کی کانفرنس آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روح کا زخم پرانا مگر تازہ ہے، جنگ کیے بغیر جنگ جیتنا سب سے بڑی فتح ہوتی ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم  نے کہا کہ محمد علی جناح نے 10 سال میں جنگ لڑے بغیر پاکستان حاصل کیا تھا، مسلمانوں نے اسباب کی بنیاد نہیں ایمان کی بنیاد پر جنگیں لڑیں ہیں کیونکہ لیڈر شپ کا ایماندار ہونا ضروری ہے۔

راجہ فاروق حیدر   نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کے لیے بی جے پی ہو یا کانگریس سب برابر ہیں، کانگریس کی حکومت میں بھی کشمریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاچکے ہیں جبکہ بھارتی اسکولوں کے نصاب میں بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور افغانستان کو بھی اکھنڈ بھارت کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہیں لاک ڈائون کی صورتحال ہے، مقبوضہ کشمیر میں 95 ہزار 471 شہیدوں میں سے بیشتر نوجوان ہیں، 1 لاکھ سے زیادہ گھر تباہ کیے جاچکے ہیں،11 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 56 اسکولوں بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔

راجہ فاروق حیدر   کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد کے ظلم کی کہانی بہت طویل ہے، بھارت فوج لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بناکر بزدلی اور بے غیرتی کا ثبوت دے رہی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر   کا مزید کہنا تھا کہ اوآئی سی سیکریٹریٹ کی نہیں ہمیں وزرا خارجہ اور سربراہ کانفرنس کی حمایت چاہیےجبکہ پاکستانی قوم کو بھی اس مسئلے پر اکھٹے ہونا ہوگا کیونکہ پاکستان کمزور ہوگا تو کشمیر بھی کمزور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version