Advertisement

 ہماری حکومت نے مختصرعرصے میں فلاح عامہ کے بے شماراقدامات کئے،عثمان بزدار

ایس او پیز

وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی لمبی فہرست ہے لیکن ہماری حکومت نے انتہائی مختصر عرصے میں فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات کئے ہیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے لے کر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ عام آدمی کے مسائل سمجھتا ہوں او رانہیں حل کرتا ہوں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں شعبہ صحت کے حوالے سے 15ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سردار عثمان بزدارنے کہا کہ ایک برس میں صوبے میں 9نئے ہسپتال شروع کئے ہیں، ہسپتالوں میں 9ہزار بستروں کا اضافہ کررہے ہیں جبکہ شعبہ صحت کے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاگیاہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ  پنجاب نے  صحافیوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیاجائے گا۔

تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، عثمان بزدار

Advertisement

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان کرتا ہوں اسلئے کمشنر ڈیرہ غازی خان صحافی کالونی کے لئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد کریں  کیونکہ اصولی فیصلہ کیاہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافیوں کے لئے کالونی بنائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی قیادت میں پنجاب کے تینوں ریجن کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی تھی۔

  ملاقات میں صوبہ پنجاب میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور موثر بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا تھا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے کیونکہ کارکن تحریک انصاف کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔

  عثمان بزدار نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ہر ضلع میں جا کر ملاقات کروں گا جبکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version