Advertisement

چیف جسٹس گلزاراحمد کےکریئر پرایک نظر

جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گلستان اسکول کراچی سے حاصل کی جبکہ گریجوایشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی، ایل ایل بی کی ڈگری ایس ایم لاء کالج کراچی سے مکمل کی۔

اٹھارہ جنوری 1986 کو بطور وکیل، 4 اپریل  1988 کو بطورایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور 15 ستمبر 2001 کو عدالت عظمیٰ کے ایڈووکیٹ بنے۔

جسٹس گلزار احمد 1999-2000 میں سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری بھی منتخب ہوئے۔ 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج بننے سے قبل بطور وکیل بھی ان کا شمار صف اول کے وکلاء میں ہوتا رہا ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

سول لاء، لیبر لاء، بینکنگ لاء، کمپنی لاء اور کارپریٹ سیکٹر لاء پر انہیں عبور حاصل ہے، وہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیگل ایڈوائزر بھی رہے۔

Advertisement

جسٹس گلزار 27 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ جبکہ 16 نومبر 2011کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔ ان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کوئی شکایت نہیں آئی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج سبکدوش ہوجائیں گے

ان کے بڑے فیصلوں کا ذکر کیا جائے تو پاناما فیصلہ قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کراچی میں چائنا کٹنگ قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت فیصلے دیے جس کے بعد 500 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا گیا ۔ اسکے علاوہ آئینی ترمیم، ملٹری کورٹس، پاناما گیٹس،کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنے والے بینچز کا حصہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version