Advertisement

خورشید شاہ کےجوڈیشل ریمانڈمیں5روزکی توسیع

خورشید

سکھر کی احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئررہنماخورشید شاہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ان کو 12 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کاحکم دے دیاگیاہے۔

نیب کی جانب سےعدالت سے خورشید شاہ کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے صرف پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

خورشید شاہ کی پیشی کے دوران احتساب عدالت اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، شیری رحمان، اویس شاہ اور دیگر رہنما بھی احتساب عدالت پہنچ گئے تھے، جیالوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 کمرہ عدالت میں خورشید شاہ کے وکیل نےکہا کہ ان کے موکل کو 82 روز ہوگئے، نیب شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ پرکوئی کیس نہیں بنتا، کیس میں ضمانت نہیں لے رہے تاکہ نیب مکمل انکوائری کر لے۔

نیب وکیل نے کہا کہ سینئر پی پی رہنما پرانویسٹی گیشن کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے، انویسٹی گیشن کی اجازت ملنے پر عدالت کو آگاہ کیاجائے گا، خورشید شاہ کے ریمانڈ کو ابھی 90 روز مکمل نہیں ہوئے،اس لیے مزید ریمانڈ دیا جائے، آصف زرداری تو 120 روز سے نیب تحویل میں ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما کو 15 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، نیب تاحال ان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں لا سکی ہے۔

سینیئرپیپلز پارٹی رہنماآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار ہیں۔ خورشید شاہ کوسکھر کی احتساب عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا۔

خورشید شاہ کی گزشتہ  پیشی کے موقع پرصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ،ایم پی اے سید فرخ شاہ سمیت دیگر پی پی رہنما عدالت میں موجودرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version