Advertisement

اینٹی کرپشن نے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی ، شہزاد اکبر

شوگر انکوائری رپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے ملک کے مختلف علاقوں میں 129 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ہر چیز کا جواب دیا جاتا ہے پہلے کوئی نہیں دیتا تھا۔

شہزاد اکبرنے کہا کہ  ایف آئی اے نے گزشتہ ایک برس میں 7 ارب کی وصولیاں کیں، ایسٹ ریکوری یونٹ پر اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں یونٹ کے اہلکاروں کی تنخواہیں شامل ہیں ۔

چوہدری شوگرملزکیلیے نوازشریف کےدورمیں15ملین ڈالرقرض لیا گیا، شہزاد اکبر

شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی بی ٹیم کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوچکی ہے ، ن لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن چھپانے اور پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اور ن لیگ کی بی ٹیم کے بھی کارنامے بھی پکڑے جا رہے ہیں جبکہ اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرائی گئی ہے،جو چیزیں ہو رہی اسکا سارا قصور میرا نہیں ہے۔

Advertisement

شہزاد اکبر کا یہ بھی  کہنا  تھاکہ پارلیمنٹ میں ایک سوال کو لے کر مریم اورنگزیب نے کانفرنس کی، وہ لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ادارے ریکوری کر رہے ہیں اور تمام اداروں کو آزادی سے کام کرنے دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے تمام سوالوں کا تحریری جواب اسمبلی میں دیدیا گیا ہےمریم اورنگزیب اپنے لیڈر سے پوچھ لیں نثار گل کون ہے،مریم اورنگزیب ذرا شہباز شریف سے میرے سوال کا جواب دلوادیں۔

شہزاد اکبر نے  یہ بھی کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ایسٹ ریکوری یونٹ کی کارروائی سمجھنے کی ضرورت ہے، 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے  مزید کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا مقصد لوٹی دولت کو واپس لانا ہے، جو ریکوری ہوتی ہے سارے پیسے قومی خزانے میں جاتے ہیں، 2018 میں سپریم کورٹ کو پیش سفارشات پر ایسٹ ریکوری یونٹ بنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیدیا
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version