Advertisement

مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

سرگودہا

مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا نے بجلی کے قیمتوں میں اضافے اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سرگودہا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا نے  بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف  احتجا ج  ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا، ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان، سابق ڈپٹی میر بلال خان و دیگر راہنماوں کی  قیادت میں کیا ۔

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے،عوام دشمن پالیسیوں اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کی شدید مذمت کرتے ہوے حکومت مخالف نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے ضلعی ، تحصیل اور سٹی عہدیداران کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پرڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا، ایم پی اے سٹی ڈاکٹر لیاقت علی خان ، سابق ڈپٹی میر کارپوریشن محمد بلال خان، راے حامد رضا بھٹی و دیگر مقررین نے کہا کہ نااہل اور اناڑی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت  ملک میں مہنگائی کا سونامی اچکا ہے۔

Advertisement

احتجاج کے دوران مظاہرین  کا کہنا تھا کہ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں بجلی اور اشیاے ضرورت کی قیمتوں میں اے روز اضافے نے عام ادمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور غریب ادمی کا جینا محال ہو گیا ہے

 مظاہرین نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں  وزیراعظم نے عوام سے کیے ہوے تمام وعدوں سے یوٹرن لے لیا ہے۔

 مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ لوگ آج مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم تھی اور عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا تھا جبکہ اشیاے ضرورت کی قیمتوں میں بھی استحکام تھا ڈالر کی قیمت بھی کم تھی

مظاہرین نے  مزید  کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے ،نااہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں عوام اب موجودہ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version