Advertisement

سارس وائرس چین میں تیزی سے پھیلنے لگا

سارس وائرس

سارس وائرس چین میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سارس جیسا ایک وائرس چین میں تیزی سے پھیلنے لگا جبکہ یہ اس کی سرحدوں سے نکل کر دوسرے ایشیائی ممالک تک پہنچ گیا ہے۔

سارس وائرس ایک ایسا وائرس ہے جو ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوسکتی اوراس وجہ سے بیماریاں پیدا ہونے کے زیادہ خدشات ہے۔

خیال رہے یہ نیا کرونا وائرس چینی شہر ووہان میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے چین اور ہانگ کانگ میں 2002 اور 2003 کے دوران 650 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

اس وقت ووہان میں اس وائرس کے 218 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بیجنگ اور شنگھائی میں بھی یہ وائرس رپورٹ ہوا ہے۔

Advertisement

سائنسدان اس وائرس کے حوالے سے تحقیقات کر رہےہیں تاہم اس وائرس کے حوالے سے ان کا کہنا ہےکہ وائرس کا مچھلی مارکیٹ سے انسانوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے اس وائرس کا تعلق سیویئر ایکیوٹ ریسپائیریٹری سینڈروم (سارس) نامی وائرس سے ہونے کے امکانات ہے جس میں انسانون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وائرس کے حوالے سے  ژہانگ ننشان نامی نامور سائنسدان نے بتایا کہ ووہان کا دورہ کیے بغیر بھی یہ بیماری دور رہنے والوں کو لاحق ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں ایک ہی گھر کے کچھ افراد کو یہ وائرس لاحق ہوا کیونکہ ان میں سے ایک شخص نے ووہان کا دورہ کیا تھا۔

دیگر ممالک میں تھائی لینڈ اور جاپان بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ اس وائرس سے متاثرہ کیسز ان ممالک میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جانا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز
سعودی وفدکی پاکستان آمد کےموقع پر بول نیوز کی خصوصی نشریات
پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
Advertisement
Next Article
Exit mobile version