Advertisement

خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ ترجیح بھی، وزیر خارجہ

خطے میں امن

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ ترجیح بھی جبکہ اگر ا فغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان سمیت پورے خطے میں امن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان  میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے ہمارے اقدامات کو عالمی دنیا سراہا رہی ہے اور سعودی عرب بااعتماد دوست ہے ایران دوست بھی ہے اور ہمسائیہ بھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے  اقدامات کی بدولت بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ، عالمی دنیا 80لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم سے نجات دلائے ۔

شاہ محمود قریشی   نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکی جائے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5    فروری کو پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہوگی جبکہ اس دن یوم کشمیر ایک نئے جوش ولولہ سے منائیں گے۔

Advertisement

امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

  شاہ محمود قریشی  کا یہ بھی کہنا تھا  کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت 56سال بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا، سلامتی کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر پاکستانی موقف کی تائید کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم  کی ہدایت پر ایران ،سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئے بھرپورکوشش کی ، چند روز پہلے جو کشیدگی دکھائی دے رہی تھی اب نہیں ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی   نے یہ بھی کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کو سراہاہے اور  کرپٹ عناصر احتساب بلا امتیازہماری پالیسی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی   نے مزید کہا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں  جبکہ حکومت پر ابھی تک کرپشن کا کوئی الزام سامنے نہیں آیا اور نہ آئیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version