Advertisement

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پراجیکٹ اہم قدم ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

علامہ اقبال انڈسٹریل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پراجیکٹ خوشحال پاکستان کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک کے پہلے انڈسٹریل اسٹیٹ ”علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی“ کاقیام پنجاب کا اعزاز ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پنجاب ترقی کے لانچنگ پیڈ سے ٹیک آف کر چکا ہے، ترقی کے سفر میں باقی صوبوں کی بھی معاونت کریں گے جبکہ معاشی ترقی کے ثمرات پنجاب کے ہر شہری تک پہنچیں گے۔

سردار عثمان بزدار  نے یہ بھی کہا کہ 2020 غربت کے خاتمے کا سال ہے جبکہ پنجاب معاشی ترقی کی دوڑ میں باقی صوبوں سے لیڈ لے گا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پراجیکٹ صوبے میں معاشی خوشحالی لائے گا۔

Advertisement

ٹرین کے کرائے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا  تھا ، جس میں ٹرین کے کرائے کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا تھا ۔

اجلاس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے   مینٹینس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی منصوبے کے  مینیٹنس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی تھی ۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے  منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا  تھا کہ روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں جبکہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version