Advertisement

سعودی عرب’اسرائیلی شہریوں ‘کا خیر مقدم نہیں کرے گا

سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کردیاہے کہ سعودی عرب اسرائیلی شہریوں کا خیر مقدم نہیں کرے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے الشرق الاوسط کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ’ہماری  پالیسی غیر متزلزل ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات نہیں ہیں۔‘

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا ’اسرائیلی باشندوں کا مملکت میں خیر مقدم نہیں ہوگا۔ اسرائیلی پاسپورٹ پر کوئی بھی شخص فی الوقت سعودی عرب کا دورہ نہیں کرسکتا۔‘

سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت اسرائیل کے اس فیصلے کے تناظر میں دی ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کو مخصوص حالات میں سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے امن منصوبے سے متعلق سوال پر کہا کہ ’یہ منصوبہ دیکھا ہی نہیں۔ اس پر رائے نہیں دے سکتے‘۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا ’ فلسطینیوں کے ساتھ مبنی بر انصاف تصفیے کی ہر کوشش کے ساتھ ہیں۔ ہمارے لیے یہ بات بے حد اہم ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں‘۔

شہزادہ کے مطابق ان کا ملک ایسی ہر کوشش کا ساتھ دے گا جس کی بدولت فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version