Advertisement

پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، پاکستان بھارت کے درمیان کوئی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  امریکی کانگریس میں پاکستانی کوکس کمیونٹی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان سفیر اسد مجید خان ، طاہر جاوید بھی شریک ہوئے۔

ملاقات  میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان تمام معاملات پر بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ  بھارت کا شہریت بل بھارتی شہریوں سے مسترد کر دیا ہے، بھارتی اقلیتیں اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت تاثر دے رہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آچکے ہیں، کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اٹھایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیر میں ظلم و ستم جاری ہے، کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی رہنمائوں  اور نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانگریس اراکین کا جنوبی ایشیا کو دورہ انتہائی ضروری ہے، کانگریس اراکین کو زمینی حقائق جاننے کیلیے جنوبی ایشیا کو دورہ کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہےاس لئے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی نیویارک میں اقوام کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement

ملاقات میں وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوامریکہ اورایرا ن تنازع کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرانے کے لئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا  تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version