Advertisement

پاکستان کی ترقی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے، اسد قیصر

اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق‏ اسلام آباد میں اسپیکر اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی،‏ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

‏اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ سعودی فرمانروا کے پاکستان کیلئے تاثرات  قابل تحسین ہیں، پاکستان سعودی عرب سےاپنے خوشگوارتعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذاکرات سےحل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ اور آزمودہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement

سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک پاکستان کو اپنا مخلص دوست سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ ہرروز  مضبوط ہورہا ہے ۔

سپیکر اسد قیصر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

‏سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہےہیں، پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورےسےدوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے آج ریاض میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔

 سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پارلیمانی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا بھی جائزہ لیا گیا تھا ۔

شاہ سلمان نے کہا  تھا کہ میرا ملک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version