Advertisement

نیب کھوٹہ سکہ بن چکا ہے، پلوشہ خان

نفسیاتی

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نیب کھوٹہ سکہ بن چکا ہے، اس ادارے کی کوئی بھی ساکھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے نیب کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نئے ریفرنس دائر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان جب بھی مشکلات کا شکار ہوتا ہے تو نیب یکدم حرکت میں آجاتا ہے۔

اپنے ردعمل میں پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اب جبکہ سلیکٹڈ کے تمام اتحادی ان کے خلاف وعدہ خلافیوں کی شکایات کرکے حکومت سے علیحدگی کے لئے پَر تول رہے ہیں تو ایسے میں چیئرمین نیب ایک نئی طوطا کہانی گھڑ کر معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

نیب کا آصف زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر

 پلوشہ خان نے کہا کہ نیازی اور نیب پارٹنرشپ ملک اور معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات  نے یہ بھی کہا کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے تو ایسے میں نیب حکومت مخالف سیاستدانوں کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیتا ہے۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جن لوگوں نے صدر آصف علی زرداری پر جھوٹی تہمتیں لگائیں اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا انہیں شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا  اور اب مستقبل میں بھی نیازی اور نیب کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب گردی کے ذریعے سلطنت نیازیہ بچ نہیں سکے گی اور ان عناصر کو بھی انصاف کے کٹہڑے میں کھڑا ہونا پڑے گا جو غیرجمہوری اور غیرقانونی اقدام کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version