Advertisement

کراچی ایٹ فیسٹیول کا آغاز

کراچی ایٹ فیسٹیول

کراچی میں بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بیچ ویو پارک مین منعقد کراچی ایٹ فیسٹیول میں روایتی اور غیر روایتی کھانوں کی بھوک بھڑکاتی خوشبو ساحل سے اُٹھ کر شہر بھر میں پھیل گئی، شہریوں کی بڑی تعداد فیسٹیول میں پہنچ گئی، کھانوں کا ذائقے دار اور رنگا رنگ میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

سمندر کنارے بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ شروع ہوگیا، یہاں آنے والوں کا پیٹ تو بھر سکتا ہے لیکن دل نہیں، موسم بے حد خنک ہے مگر سردی بھوک کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

ہرطرف بھاپ اُڑاتے اور بھوک بڑھاتے کھانوں نے ایسی گرما گرمی اور گہما گہمی پیدا کی کہ ٹھنڈی ہوائیں دیکھتی رہ گئیں۔

چین: ہاربن میں36واں  آئس فیسٹیول سج گیا

Advertisement

طرح طرح کے کھانوں پر بچوں نے پاکٹ منی اڑائی تو بڑوں نے بھی دل کھول کر خرچ کیا،ذائقے دار کھانے بنانے والے بھی ترکیبیں بڑی دور سے لائے ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کلفٹن بیچ ویو پارک میں منعقدہ ساتویں کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول 2020 میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم خان بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور عوام میں گھل مل گئی- اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فوڈ فیسٹیول میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نہایت خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھانوں کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے۔ بہترین کھانوں سے ہم اپنی سیاحت کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے مسلسل انعقاد سے صوبہ بالخصوص شہر کی امن و امان کی بہتر صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایونٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ سے تین دن میں ایک لاکھ شہری مستفید ہونگے۔

اس ایونٹ سے جمع ہونے والی رقم سے چیرٹی کا کام بھی کیا جائے گا۔بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایٹ انتہائی زبردست ایونٹ بن چکا ہے۔ اب تو لوگ اس کا پورا سال انتظارکرتے ہیں ، زندہ دلان کراچی کے لئے یہ ایک بہترین تفریحی موقع ہے۔ اس جیسے ایونٹس سے کھانے کا کاروبار کرنے والے حضرات کو اپنی اشیاء کو متعارف کرانے کا موقع بھی ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version