Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات میں سرمایہ کاری سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے، فردوس عاشق اعوان 

پیٹرولیم

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں سرمایہ کاری سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے اور قیمتیں کم ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی  ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم  کمپنی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب باعث اعزاز ہے، ماڑی پٹرولیم   نے  تیل و گیس کی دریافت میں نمایاں   کارنامے  انجام دیئے اس لئے ماڑی پٹرولیم کمپنی کو نمایاں کارکردگی پر کئی انعامات  سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جامع پالیسی وضع کی گئی ہے، حکومت پیٹرولیم کی پیداوار میں خودکفالت کیلئے تلاش اور پیداوار پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایکسپلورَیشن اور پروڈکشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ گیس کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے، ہم 18 نئے بلاکس ٹینڈر کرنے جا رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 ہائوسنگ کے شعبے میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، فردوس عاشق اعوان  

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں کاروباری شعبہ کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت نے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پالیسی میں کافی ترامیم کی ہیں جس کے نتیجے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی اس شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہےاور صنعتی سرگرمیوں کا فروغ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہوتا ہے جبکہ کاروبارکیلئے سازگار مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنے بیان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کیلئے مزید  اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی کے سا تھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ترغیبات دی جا رہی ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ2020تعمیر پاکستان کا سال ہے  جبکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا،دنیا میں اپنا وقار اور تشخص بحال کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version