Advertisement

خود کو مکہ کی بیٹی کہہ کر گانا بنانے والی گلوکارہ کی گرفتاری کا فیصلہ

خود کو مکہ کی بیٹی کہہ کر گانا بنانے والی گلوکارہ کی گرفتاری کا فیصلہ

مکہ مکرمہ دُنیا بھر کے مسلمانوں  کے لیے مقدس ترین شہر ہے۔ اسی وجہ سے مکہ کی حُرمت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

تاہم کچھ عرصہ سے دُنیا کے اس مقدس ترین شہر میں بے حیائی پر مبنی ایسے واقعات  رونما ہو رہے ہیں جنہوں نے تمام مسلمانوں کے دِلوں کو مجروح کر دیا ہے۔

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ڈانس ویڈیو پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈانسر اور ویڈیو بنانے والے افراد کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق لڑکیوں پر مشتمل ایک گروپ نے مغربی ڈانس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ڈانسر نے خود کو ’مکہ کی لڑکی‘ کہتے ہوئے اپنا تعارف کرایا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے متعلقہ اداروں کو احکامات صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ گروپ کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔

Advertisement

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2020/02/227066/amp/

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق گورنر نے مذکورہ واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی موسیقی ہماری ثقافت اور اقدار کے خلاف ہے۔

گورنر نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ گروپ کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

سعودی عرب میں ایک اورتبدیلی،خواتین کی کھلے عام سگریٹ نوشی

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مقبل المقبل نے کہا کہ ’گورنر خالد الفیصل آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس قسم کی حرکت کرنے والوں کا سدبا ب کیا۔‘

Advertisement

محمد الغامدی کا کہنا تھا کہ ’ یہ کونسی مکہ کی لڑکی ہے جو خود کو اہل مکہ بتاتی ہے اس کا مکہ اور اہل مکہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اللہ تعالیٰ مکہ اور اس کی خواتین کو اس لڑکی کے شر سے محفوظ رکھے۔‘

واضح رہے کہ وز العُتیبی نے 29 جنوری کواپنی ایک انتہائی شرمناک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک مشہور ثقافتی مقام پر اپنے خاوند کے ساتھ سر عام بوس و کنار میں مصروف ہے۔

اس موقع پر اس نے سفید رنگ کا ایسا فراک پہن رکھا ہے جس میں اُس کا جسم عریانی کی حدوں کو چھو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version