Advertisement

واٹس ایپ میں چھپا ایک دلچسپ فیچر

واٹس ایپ

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہوچکی ہے اور روزانہ اس پر اربوں میسجز، ویڈیوز، تصاویر، جی آئی ایف امیجز اور کالز کا تبادلہ ہوتا ہے۔ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر بھی ہے جسے عام طور پر لوگ استعمال نہیں کرتے۔ واٹس ایپ میں انیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ اکثر لوگ انیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کے لئیے تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کرتے ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں بھی ایک ایسا فیچر موجود ہے جس کی مدد سے آپ خود جی آئی ایف تصویر تیار کرکے بھیج سکتے ہیں؟ یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں افراد اس سے واقف نہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئیے چیٹ ونڈو کو اوپن کریں جس پر انیمیٹڈ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں اور وہاں چیٹ باکس میں موجود اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کریں اور وہاں سے گیلری کے آپشن میں چلے جائیں

فون گیلری سے ویڈیو کا انتخاب کریں جس کو آپ جی آئی ایف تصویر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہوں۔

سلیکٹ کرنے پر واٹس ایپ میں آپ کے سامنے ویڈیو کا پریویو نظر آنے لگے گا، اگر اس کا دورانیہ 6 سیکنڈ سے زیادہ ہو تو اضافی حصے کو ٹرم یا کاٹ کر اپنی پسند کے 6 سیکنڈ کے حصے کو چھوڑ دیں۔

Advertisement

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ویڈیو کیمرا اور جی آئی ایف کے آپشن سامنے آئیں گے، اس میں سے جی آئی ایف پر کلک کردیں، ایسا کرنے پر واٹس ایپ خودکار طور پر اس ویڈیو کو انیمیٹڈ تصویر میں بدل دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version