Advertisement

یوم یکجہتی کشمیر پر بول نیوز کا خصوصی ملی نغمہ

کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے بول نیو ز نے کشمیر کا ملی نغمہ ریلیز کردیا۔

پاکستان میں ہر سال یومِ یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملی جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے اور اس موقع پر پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

سات دہائیوں سے بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف اور پاکستان سے الحاق کی کشمیری خواہش کو پاکستان میں انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق ِ خود ارادیت کی اقوامِ عالم میں حمایت کی ہے۔

اس موقع پر کشمیریوں سے محبت اور ان کی حمایت کے اظہار کے لیے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جس کے بول ’’زمانہ چپ ہو تو ظالموں سے مظلوموں کی آہیں لڑیں گی‘‘ ہیں۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بنایا گیا یہ نغمہ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہےا ور اسے بے پناہ پذیریائی مل رہی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ آج قومی نشریاتی ادارے ’ریڈیو پاکستان‘ کی جانب سے بھی کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لئے دو نغمے جاری کئے گئے ہیں۔

 ریڈیو پاکستان کی جانب سے کشمیر ڈے یعنی 5 فروری کی مناسبت سے دو نغمے ”جنت نہ جلاؤ” اور ”اے خدا” جاری کئے گئے ہیں۔

ان نغموں کو باقاعدہ طور پر جاری کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version