Advertisement

پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر اسامہ کو امریکہ کا خراج ِ تحسین

ڈاکٹر اسامہ ریاض

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے گلگت میں کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایلس ویلز نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج کے دوران انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر نہایت افسوس اور دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement

 

اپنے بیان میں ا یلس ویلز نے جنوب اور وسطی ایشیا کے طبی عملے کو بھی سلام پیش کیا ۔  ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ہم طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچارہے ہیں۔ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہوئے خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے ۔

ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version