Advertisement

کرونا وائرس ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

کرونا وائرس دنیا بھر میں خوف و حراس کی فضاء پیدا کئیے ہوے ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گذشتہ 4 برسوں کے دوران تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سامنے آرہی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے عالمی تیل منڈی کے مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے عالمی معیشت پر بہت گہرے اور برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ قیمتوں میں کمی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہوگی”۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کے نرخ 1 برس کے دوران انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں جبکہ تیل کےنرخوں میں کمی کا گذشتہ 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اتحادی تیل پیداوار میں بڑی کمی کریں گے، اوپیک پلس نے بتایا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ذمہ دارانہ فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version