Advertisement

گورنرپنجاب کا کرونا وائرس کے متاثرین کو راشن دینے کا منصوبہ

گورنر پنجاب

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو راشن دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے ایل آئی ایچ ایس کے نمائندوں میاں احسن اور  انوار غنی کی ملاقات ہوئی ، جس میں فلاحی تنظیم  ایل آئی ایچ ایس نے کرونا ایمرجنسی فنڈ  کے لیے گورنر پنجاب کو 50 ملین عطیہ دے دیا۔

  اس موقع پر ایل آئی ایچ ایس کے نمائندوں نے کورونا کے خلاف اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا کے شکار غریب افراد کی فیملیز کے لیے فری راشن پیکج کا اعلان  کیا ہے

پیکج میں 20 کلو آ ٹا، 10 کلو چاول، 20لٹر دودھ، 10 کلو چینی ، مفت راشن میں 5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے اور دو درجن صابن بھی شامل ہیں

 پی ڈی این میں شامل 40 سے زائد این جی اوز بھی تعاون کر رہی ہیں  جبکہ  حکومت کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ذمہ داریاں  بھی پوری کررہی ہے ۔

Advertisement

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو جب تک کورونا کا مریض مکمل صحت یاب نہیں ہو گا، راشن کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

کورونا : پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ، مری بند

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے صوبے میں کورونا وائرس کی مستقل مانیٹرنگ، اشیاء خوررونوش کی فراہمی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے کورونا کرائسس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں تمام ایڈمنسٹریٹو سیکر ٹریز، کمشنر نے شرکت کی جبکہ دیگر ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے ۔

چیف سیکرٹری نے حکم دیا  تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کا تحفظ اور ان تک اشیاء ضرویہ کی دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس لئے انتظامی افسران اشیاء خورونوش، فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں اورخلاف ورزی کے مرتکب افراد سے کوئی رعائت نہ برتی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version