Advertisement

‏‎وفاقی حکومت کورونا کے خلاف سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے فیصلے کر رہی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت لاک ڈاﺅن کے لئے کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے جبکہ وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  اب تک پاکستان نے اس وباءسے 94لوگ فوت ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں 5230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور پاکستان میں حفاظتی لباس اور طبی عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی آلات کی بھی کمی ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اس وباءکے پھیلنے کی ابتدا ہی سے ایک غلط احساس تحفظ کا اظہار کیا جا رہا ہے، ہم اس حقیقت کو نظرانداز کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں یہ وباءکس قدر تیزی سے پھیل رہی ہےجبکہ وباء کی تیزی کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بروقت ضروری اقدامات اٹھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 

Advertisement

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے ماہرین نے یہ تجویز دی تھی کہ پورے ملک میں سخت اقدامات کئے جائیں، ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف یہ امید نہیں کرسکتے کہ سب خود اچھا ہوجائے گا اور اگر ہم اپنی تیاری نہ کریں تو پاکستان بہت خاموشی سے ایک تباہی کی صورتحال کی طرف جاسکتا ہے یا پھر صورتحال امریکہ اور مغربی یورپ سے بھی بری ہو سکتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version