اسکول کھولنے کا اعلان

اسکول کھولنے کا اعلان
عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر کے کئی ممالک میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے ویسے میں ہی ڈنمارک میں تعلیمی ادارے 12 مارچ سے بند تھے جنہیں 15 اپریل کے روز احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں اعلان کے باوجود 35 فیصد اسکولز ہی کھل سکے ہیں۔
اٹلی میں عالمی وبا سے ہزاروں اموات کے بعد لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں نرمی ہو گئی ہے، جن علاقوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگیا ہے وہاں کچھ کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب یورپی ملک آسٹریا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی شرط پر کاروبار کھول دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News