Advertisement

فردوس عاشق اعوان کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگیں

ایم کیو ایم

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی تنخواہ اورمراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ فردوس عاشق اعوان کی مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ جام عبدالکریم جن کا تعلق اپوزیشن کیجماعت سے ہے انہوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کی تنخواہ و مراعات پر سوال اٹھایا تھا جس پر تفصیلات پیش کی گئیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ماہانہ 4 لاکھ 6 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں او سرکاری گھر نہ الاٹ ہونے پر ماہانہ 93 ہزار 700 روپے اضافی دیئے جاتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی وزراء اور مشیران کو ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزارروپےدیئے جاتےہیں اور سرکاری گھر نہ ہونے پر وزراء کو ماہانہ ایک لاکھ 3 روپے اضافی دیے جاتے ہیں۔

کابینہ ڈویژننے مزید بتایا کہ وزراء اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران 3 ہزار روپے یومیہ ملتا ہے، ذاتی اور خاندان کے استعمال کےلیے گاڑی، سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

گھر میں 4 اے سی، ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version