ایئر پورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، سابق میئر ہلاک ہوگئے

ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں سابق میئر ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دینے والے امریکی ریاست الباما کے شہر آبران کے میئر ڈاکٹر بِل کربے طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر بل کربے یورولوجسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر پائلٹ کی بھی صلاحیت رکھتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق سابق میئر خود طیارہ اڑارہے تھے کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر طیارہ آبران ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق میئر کے طیارے میں ڈاکٹر بل کربے کے علاوہ ایک اور مسافر بھی تھا جو طیارہ گرنے کے بعد باہر نکلنے میں کامیاب ہوگی لیکن بدقسمتی سے ڈاکٹر بل کربے ایسا نہ کرسکے۔
پولیس کے مطابق زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے لیکن زخمی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔
حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

