امجد صابری کے ہمنوا سلیم صابری کے لیے نوٹس لے لیا

پاکستان کے معروف قوال شہید امجد صابری کے بھائی کے احتجاج پر نوٹس طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امجد صابری کے ہمنوا سلیم صابری کی بے روزگاری پر نوٹس لے کر مدد کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ سلیم صابری نے معاشی تنگ دستی تنگ آکر کراچی پریس کلب کے باہر بچوں سمیت احتجاج کیا تھا۔
سلیم صابری نے بتایا تھا کہ وہ بہت پریشان ہے اور مالکان بھی کرائے کی ادائیگی کا بول رہے۔
انہوں نے بتایا کہ گھر میں کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں اور فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔
سلیم صابری نے بتایا کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ گزشتہ سالوں سے بہت مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے چار سال قبل امداد کا وعدہ کیا مگر وہ وفا نہ ہوسکا۔
اس کے علاوہ سلیم صابری نے شہید امجد صابری کے ساتھ شوکت خانم کے لیے عطیات جمع کرنے میں بھی خدمات انجام دی تھی جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سلیم صابری کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بچوں کے ہمراہ گورنر ہاؤس طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News