Advertisement

کورونا وائرس، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھالیا

کورونا

کورونا وائرس کے پیش نظرنیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  نے بڑا قدم اٹھا تے ہوئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کو 24 وینٹیلیٹرز ایشو کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے ایک نیان میں کہا کہ پمز میں کووڈ 19 کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے تحت وینٹیلیٹرز دیئے گئے جبکہ 12 پورٹ ایبل وی پیپ وینٹیلیٹرز بھی پمز کو دیئے گئے   ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ پمز کو دیئے جانے والے وینٹیلیٹرز میں 12 وی جی 70 آئی سی یو وینٹلیٹرز شامل جبکہ وینٹیلیٹرز کے ساتھ 30 ڈیجیٹل مانیٹرنگ اسکرینیں بھی پمز ہسپتال کو دی گئیں ۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ12وی-پیپ پورٹ ایبل اور 3 آئی سی یو وینٹیلیٹرز چائنہ تھری گارجس کی ڈونیشن سے ہیں اور تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی وینٹیلیٹرز کی وصولی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نےکورونا کی انسداد کیلئےبڑا فیصلہ کرلیا

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا کے پھیلاو سے روکنے کیلئےبچاوُ کا سامان مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ این 95 ماسک کے علاوہ باقی سامان پاکستان میں ہی تیار ہورہا ہے۔ مقامی مارکیٹ سے سامان خریدنے کا فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے وہ سامان خریدا جائے گا جو ملک میں دستیاب نہیں ہوگا۔این 95 ماسک سے متعلق مقامی کمپنی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version