Advertisement

سندھ ہائیکورٹ : سندھ حکومت کو ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

ڈبل سواری

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ کو صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق   سندھ ہائیکورٹ میں  صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیے کہ پنجاب اور کے پی کے میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے صرف میڈیکل ایمرجنسی میں ڈبل سواری کی اجازت ہے ۔

ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ  حکومت نے  صحافیوں اور خاتوں فیملی ممبر کے ساتھ ڈبل سواری پر اجازت دی تھی مگر عوام کی جانب سے اجازت کا غلط استعمال کیا گیا جس پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔

جس پر درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کے ڈبل سواری پر پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔میڈیا کے حالات ایسے ہیں کہ  اسائنمنٹس موٹر سائیکل پر کور کرنے جانا پڑتا ہے ۔

Advertisement

درخواستگزار نے مزید کہا کہ ملکی قوانین اور ایس او پیز  پر عملدرآمد صحافیوں سے زیادہ کوئی بھی نہیں کرتا ۔سندھ حکومت صحافیوں کی ڈبل سواری پر پابندی ہٹا دے ، تمام صحافی ایس او پیز پر عمل کریں گے ۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے اداروں پر ڈبل سواری کی پابندی کے بعد کراچی میں جرائم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جن تنگ گلیوں میں پولیس کی گاڑی نہیں جا سکتی وہاں  موٹر سائیکل پر پولیس اہلکار پیٹرولنگ کرتے تھے  ۔

جس پر فوکل پرسن اے آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کے پولیس کو بھی ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی عائد کی ہے مجبورا عملدرآمد کررہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے۔

صحافی ایک اہم طبقہ ہے سندھ حکومت کو پابندی لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔مارکیٹس کھول دی گئیں ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی تو پھر ڈبل سواری پر پابندی کے معاملے پر بھی نظر ثانی کرنی چاہئے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو  اپنے نوٹیفکیشن کا جائز ہ لے کر فیصلے پہ  نظر ثانی  کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version