ہیئر اسٹائلسٹ کی وجہ سے 91 افراد کورونا کا شکار ہو گئے

ہیئر اسٹائلسٹ کی غلطی کی وجہ سے 91 افراد کورونا کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری کی ایک ہیئر اسٹائلسٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی بیماری کو 91 افراد میں لگا دی۔
میسوری کے شہر کے محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسٹائلسٹ کو علم تھا کہ اسے کورونا ہے۔
اسپرنگ فیلڈ کے محکمۂ صحت نے واضح طور پر بتایا کہ اسٹائلسٹ کو علم تھا پھر بھی اپنا کام جاری رکھا۔
اسٹائلسٹ کی ایک غلطی اور کورونا میں مبتلہ ہونے پر بھی ہیئر کے حوالے سے تمام تر کام کو جاری رکھنا نقصان کا باعث بن گیا۔
واضح رہے کہ ہیئر اسٹائلسٹ سے جن افراد کو کورونا ہوا ہے ان میں 84 گاہکوں کے علاوہ 7 ساتھی کارکن بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

