Advertisement

لیڈی گاگا کی جانب سےمداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے مداحوں کو بڑی خوشخبری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے طویل انتظار کے بعد اپنا نیا میوزک ایلبم ریلیز کر کے مداحوں کے انتظار کو ختم کر دیا۔

یاد رہے کہ گلوکارہ لیڈی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا بھی تھا کہ اپریل 2020 میں چھٹا میوزک ایلبم ریلیز کریں گی تاہم کورونا کی وجہ سے کچھ تاخیر آئی اور اپریل کے بجائے مئی مین ایلبم ریلیز ہوا۔

گلوکارہ لیڈی گاگا نے چھٹا میوزک ایلبم ’کرو ماٹیکا‘ 29 مئی کو ریلیز کردیا ہے۔

Advertisement

گلوکارہ نے اس خبر کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی بتایا۔

دوسری جانب لیڈی گاگا نے اب تک 6 ہی آڈیو میوزک ایلبم ریلیز کیے ہیں، تاہم وہ 2 ریمکس میوزک ایلبم ریلیز کرنے سمیت 3 ویڈیو ایلبمز بھی ریلیز کر چکی ہیں جب کہ انہوں نے درجنوں سنگل گانے بھی جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ لیڈی گاگا نے 2018 میں فلم ڈیبیو بھی کیا تھا اور ساتھ ہی انہیں عالمی فیشن آئیکون کے طور پر بھی شہرت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ لیڈی گاگا نے 2016 میں اداکار و گلوکار 37 سالہ ٹیلر کنی سے منگنی ختم کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version