Advertisement

عید الفطر پر پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر کا خصوصی ویڈیو پیغام

امریکی سفیر

پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر پاول جونز نے عید الفطر پر پاکستانیوں کے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں پاول جونز نے کہا کہ السلام و علیکم اور عید مبارک، میں امریکی مشن اور ہم سب کی جانب سے پاکستانیوں کو رمضان کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاول جونز نے کہا کہ عید الفطر کے پرلطف موقع پر ہم ان کے معترف ہیں جنہوں نے رمضان میں روزے رکھے اور دوسروں کی مدد کی۔ میں ہمیشہ سے پاکستانیوں کی سخاوت و ایثار سے متاثر ہوا ہوں جو کہ کم نصیبوں کی مدد کرتے ہیں۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ  امریکی بھی پاکستانیوں کو عید مبارک اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ہم سب کو ایک محفوظ اور صحتمند وقت کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آپ ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جو کہ آپ کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔کورونا وائرس کے خلاف امریکہ اور پاکستان کی صحت کی شراکت داری رمضان اور اب عید میں بڑھی ہے۔

پاول جونز نے کہا کہ  امریکہ نے نئی فنڈنگ میں اب مزید 6 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا ہے۔6  ملین ڈالرز کے اضافے کے ساتھ اب تک امریکہ پاکستان کے لیے 21 ملین ڈالرز کی فراہمی کا وعدہ کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version