Advertisement

کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 21808 تک پہنچ گئی

اٹلی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 506 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 21808 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 506 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 307 ، اسلام آباد میں 49، بلوچستان میں 0 ، پنجاب میں 457 اور گلگت بلتستان میں 0 ، خیبرپختونخوا میں 0 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 21808 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 8189 ، بلوچستان میں 1321 ، خیبرپختونخوا میں 3288 ،اسلام آباد میں 464 ، گلگت بلتستان میں 372 ، پنجاب میں 8103 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 307 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 7882 ہوگئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت تھی اور ہم اس میں شامل نوجوانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجود ہ صورت حال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہو گا کیوں کہ حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔ ہمیں ایسے مواقعوں کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کےلیےکوشاں ہے۔ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں۔

Advertisement

لاک ڈاؤن اس لیے کھول رہے کہ عوام مشکل سے نکل آئیں۔ ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو کورونا تیزی سے پھیلے گا اور پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version