Advertisement

کاروں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ہونڈا

ہونڈا

ہونڈا کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے اپنے تمام ڈیلرز کو ایک خط میں بتایا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کاروں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ہونڈا کاروںمیں بڑھا جانے والی قیمتوں کا اطلاق 5 مئی سے کیا جائے گا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہونڈا سٹی 1.3 آٹو میٹک کار کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 25 لاکھ 74 ہزار روپے ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اس میں ودہولڈنگ ٹیکس، شپنگ چارجز اور انشورنس و ودیگر اخراجات شامل نہیں۔

Advertisement

جبکہ سوک 1.5 کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہو جائے گی۔

ہونڈا کمپنی نے بتایا کہ قیمتوں میں تبدیلی ڈالر کی قیمتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو کاروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق جب بھی ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے کار بنانے والی کمپنیاں کاروں کی قیمت بڑھا دیتے ہیں کیوں کہ کاروں میں استعمال ہونے والے 40 سے 50 فیصد پارٹس امپورٹ ہوتے ہیں اور ان کی قیمت ڈالر میں ادا کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تین ہفتہ قبل ٹویٹا کمپنی نے بھی کاروں کی قیمت میں5 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ، ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ سج گیا
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version