Advertisement

 کیا گلوکار ابرارالحق بھی کورونا کا شکار ہو گئے؟

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو بھی کورونا کا خدشہ لاحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر  بتایا کہ کچھ دنوں سے انہیں عالمی وبا کورونا کا خدشہ لاحق ہو رہا ہے۔

Advertisement

گلوکار ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہیں گزشتہ رات سے خشک کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، لیکن وہ اُمید کرتے ہیں کہ یہ کورونا نہ ہو۔

ابرارالحق نے گورنر پنجاب سمیت دیگر لوگوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کیا۔

گلوکار نے تمام لوگوں سے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس حوالے سے ابرار الحق کے مداحوں کی  جانب سے  گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ابرار الحق کے مداحواں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحت یابی کے لیے بڑی تعداد میں دعائیہ پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version