Advertisement

شاہ محمود قریشی کی شہریار آفریدی سے ملاقات

شاہ محمود قریشی

پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پارلیمانی  کشمیر کمیٹی کا چیئر مین تعینات ہونے پر شہر یار آفریدی کو مبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  گذشتہ 288 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے شہری بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت ، ڈومیسائل کے قوانین و ضوابط میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے درپے ہے ۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم  ہندتوا سوچ کی حامل اس بھارتی سرکار کے پس پردہ  عزائم سے عالمی برادری کو متواتر مطلع کرتے آ رہے ہیں۔

چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ  کشمیر کو اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے چیئر مین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کو وزارت خارجہ کی طرف سے مکمل تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
Next Article
Exit mobile version