Advertisement

سلمان خان نے بھارتی اداکار سوشانت کے لیے کیا الفاظ استعمال کیے

بالی وڈ کے معروف اداکارسلمان خان نے بھارتی اداکار سوشانت کے لیے کیا الفاظ استعمال کیے، مداح حیران رہ گئے۔

اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار سوشانت کے لیے ٹوئٹ کیا۔

سلمان خان نے سوشانت کے اہلخانہ کی اس مشکل گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑے رہنے کی درخواست کی۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ میرے اپنے تمام مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ سوشانت سنگھ کے چاہنے والوں کی حمایت کریں اور اُن کے جذبات کا احترام کریں اور اُن کے خلاف کوئی خراب زبان استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پیارے کو کھو دینے کا دُکھ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ نوجوان بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے اُن کے چاہنے والوں اور دوستوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف اپنی آوازیں بلند کرلی ہے۔

تاہم ان میں سلمان خان کا بھی ہے جو گزشتہ ایک ہفتے سے ٹوئٹر پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے بدھ کو ایک وکیل نے بھارتی ریاست بہار کی ایک مقامی عدالت میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر سمیت آٹھ افراد کے خلاف کرمنل کمپلینٹ داخل کی تھی۔

فراد میں ادیتیا چوپڑا، ساجد نادیدولا، سنجے لیلا بھنسالی، بھوشن کمار، ایکتا کپور اور ڈائریکٹر دنیشن کے نام شامل ہیں۔

اس کیس میں ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے الزام عائد کیا تھا کہ ان آٹھ افراد نے ایک سازش کے تحت سوشانت کو مجبور کیا کہ وہ خودکشی کرلے، وکیل کے مطابق یہ قتل کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ افراد سوشانت کی فلموں کو ایک سازش کے تحت ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version