Advertisement

اداکارہ عائشہ خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

پاکستان کی سابق اداکارہ عائشہ خان نے لوگوں کو ہر سوال کے جوب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ خان نے حال ہی میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ نے اپنی بیٹی کی تصویر پر مختلف ایموجیز لگائے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ وائرل ہونے والی تصویر پر تنقید کرنے والے صارف کو مہنگی پڑگئی۔

اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ بیٹی کا چہرہ چھپانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔

Advertisement

 صارف نے پاکستان کا موازنہ مغرب سے کرتے ہوئے لکھا کہ مغرب میں خواتین اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتی ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپا رہے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔

جس کے جواب میں عائشہ خان نے صارف کی بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی۔

بیٹی کی شکل نا دکھانے پر اداکارہ نے جواب دیا کہ تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے۔

عائشہ خان نے صارف کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آپ تصویر شیئر کئے جانے کی وجہ سے بالکل نہیں سمجھ پائے۔

دوسری جانب حال ہی میں عائشہ خان نے بیٹی اور شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ہم ماہ نور کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ماہ نور تو ایڈجسٹ ہی نہیں ہو پارہی تھی۔

Advertisement

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ چار تصاویر خراب کرنے کے بعد آخر کار ماہ نور پانچویں تصویر میں ایڈجسٹ ہوہی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے کہا کہ اس تصویر کو شئیر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ نومولود بچی کے ساتھ تصویر کھنچوانا کتنا مشکل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version