فاسٹ باؤلر سہیل تنویر انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوس

فاسٹ باؤلر سہیل تنویر دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوس ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باؤلر سہیل تنویر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں چانس کا حقدار ہوں۔
فاسٹ باؤلر سہیل کا کہنا ہے کہ وہ اس بار پرامید تھے کہ شاید سلیکٹ ہوجائیں گے لیکن منتخب نہ ہونے پرمایوس ہوں۔
سہیل تنویر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کیا ہے، قومی ٹیم میں چانس کا حقدار ہوں۔
سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں ہو تو کچھ متبادل ضرور فراہم کرنا ہوگا کیونکہ اگر ٹھیک طرح گیند چمکا نہیں سکیں گے تو ریورس سوئنگ اور عام سوئنگ بھی ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ سہیل تنویر نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی میچ جتوا سکتا ہے توعمر بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News