انور مقصود نے ٹوئٹر پرجعلی اور آفیشل اکاؤنٹ میں فرق کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگاراور میزبان انور مقصود نے ٹوئٹر پرجعلی اور آفیشل اکاؤنٹ میں فرق کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق انور مقصود نےٹوئٹر پر آفیشل اکاؤنٹ بنانے کے بعد خود سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کے خلاف شکایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
انور مقصود نے سماجی رابطے کی ویب نےسائٹ ٹوئٹرپر ایک ویڈیو پوست کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں انور مقصود آپ سب سے مخاطب ہوں ، آج مجبوراً مجھے اپنے نام سے یہ اکاؤنٹ بنانا پڑا، یہ میرا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔
This is my official account. I request you to report all other accounts that are impersonating me.
Thank you. pic.twitter.com/2qTXtCZJ6nAdvertisement— Anwar Maqsood (@AnwarMaqsood01) June 7, 2020
دوسری جانب ڈرامہ نگار نے جاری کردہ دوسری ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میں یہ ویڈیو اپنے اصل نام کے ساتھ جاری کر رہا ہوں تاکہ کسی کو اصل اور جعلی اکاؤنٹ میں فرق کرنے میں پریشانی نہ ہو۔
I’m posting this new video with the actual username so there’s no room for confusion. Please report all other fake accounts. Thank you. pic.twitter.com/X2RZCvHI7x
— Anwar Maqsood (@AnwarMaqsood01) June 8, 2020
انور مقصود نے دوسری ویڈیو میں کہا کہ ٹوئٹر پر میرا اپنا اکاؤنٹ ’’انور مقصود زیرو ون‘‘ کے نام سے ہے۔
واضح رہے کہ انور مقصود نے بتایا کہ باقی جتنے بھی اکاؤنٹ ہیں وہ سب جعلی ہیں اور اگر آپ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو اُن جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News