Advertisement

کورونا ویکسین سے مریضوں کا علاج کب شروع کیا جائے گا؟

عالمی وبا کورونا کی ویکسین برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی ممکنہ ویکسین تیار کی جا چکی ہے اور 10 ہزار کے قریب رضاکاروں پر آزمائش کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کا ٹرائل مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس کورونا ویکسین کے آزمائشی سلسلے میں دس ہزار کے قریب رضاکار حصہ لے رہے ہیں جن کی عمریں 70 سال کے لگ بھگ ہے، رضاکاروں میں کم عمر کے لوگ بھی شامل ہیں۔

کورونا ویکسین کی تیاری میں شامل کمپنی ’اسٹرا زینیکا‘ پیشگی اعلان کرچکی ہے کہ انسانوں پر کامیاب تجربے کے بعد 30 ملین کے قریب ویکسین کی خوراک تیار کریں گے۔

Advertisement

برطانیہ میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ رواں سال اگست تک ویکسین علاج کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے۔

تاہم کئی سانس دانوں کا خیال ہے کہ تمام آزائشی مراحل سے گزرنے کے بعد ویکسین اکتوبر تک حتمی طور پر تیار ہوگی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ’اڈریان ہل‘ کا کہنا تھا کہ رواں سال اگست سے ستمبر تک کرونا ویکسین سے متعلق حتمی رائے سامنے آئے گی، اکتوبر میں مارکیٹس میں دوا کی فراہمی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کے علاوہ دینا بھر میں سائنس دان عالمی وبا کورونا ویکسین کا علاج ڈھونڈنے میں مختلف ریسرچ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version