پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین223 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیمار مرکز کا کہناہے کہ پشاور، ایبٹ اباد، شانگہ، مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں 5.7 شدت کے زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

