کورونا ٹیسٹ کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے عوام کوریلیف دینےکے لئے پرائیویٹ لیبارٹریز کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کیلئے مختلف نرخ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پرائیویٹ لیبارٹریز کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کیلئے مختلف نرخ کا نوٹس لیتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کرنے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سردارعثمان بزدار نے لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کرنے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لیبارٹریزقیمتوں میں من مانی کی اجازت نہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریزکیلئےکورونا ٹیسٹ فیس مقررکرکےاس پرعمل کرایاجائے، پرائیویٹ لیبارٹریزکوعوام کولوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
پنجاب پولیس کے بجٹ پر حکومت نے بڑا کٹ لگا دیا
آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت ، سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن کو ہدایات کی کہ پرائیویٹ لیبارٹریزکو کورونا ٹیسٹ قیمتوں میں من مانی کی اجازت نہ دی جائے اور محکمہ صحت،انتظامی افسران فوری اقدامات اٹھاکرعوام کو ریلیف دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ہدایت کی آکسیجن سلنڈرکی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کوہرصورت یقینی بنایاجائے، ہنگامی حالات میں آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

