Advertisement

اینڈرائیڈ صارفین اس خطرناک ایپ کو فوری ڈیلیٹ کردیں ورنہ؟ ماہرین کی وارننگ

اینڈرائیڈ صارفین ہو جائے ہوشیار اور خطرناک ایپ کو فوری ڈیلیٹ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے ٹیکنالوجی ماہر نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے۔

دی مررکی رپورٹ کے مطابق  ’وی پی این پرو‘ کے ماہرین نے بتایا کہ مشہور و معروف ویڈیو ایپ’ویوا ویڈیو‘ (Viva Video) کو فوری طور پر اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کردیں۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی بڑی پریشانی سے بچنے کے لیے ’ویوا ویڈیو‘کو جلد از جلد اپنے موبائل سے ان انسٹال کردیں۔

جرمن ماہرین کے مطابق یہ ایپ اسپائی ویئر رکھتی ہے،  جس کے ذریعے ہیکرز آپ کے موبائل فون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اورآپ کا اہم ڈیٹا چرا کر آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے سربراہ اور وی پی این کا کہنا تھا کہ ’یہ ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ جب صارف ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے تو  کمپنی کو خود بہ خود اجازت مل جاتی ہے کہ وہ صارف کے موبائل تک رسائی حاصل کرلے۔

انہوں نے بتایا کہ صارف جب ایپ انسٹال کرتا ہے تو کمپنی اُس سے جی پی ایس تک رسائی کا اختیار بھی مانگتی ہے۔

صارف اگر اس کی اجازت نہ دے تو ایپ کو استعمال نہیں کرسکتا۔

صارف کا جی پی ایس لوکیشن، رابطہ نمبرز، میسجز، دیگر ایپلیکشنزسارا ڈیٹا کمپنی کے پاس پہنچتا ہے جس کا کوئی کبھی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ایپ کو 10 کروڑ سے زائد صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version