سارہ خان کس کی محبت میں گرفتار؟ اداکارہ نے بتا دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ کس کی محبت میں گرفتار ہو گئی اداکارہ نے بتا دیا۔
اداکارہ سارہ خان نے محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں سارہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے لب کشائی کی۔
تاہم سارہ نے محبت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کو محبت ہوتی ہے اور ضروری نہیں کہ صرف کسی انسان سے ہو۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے پہلی محبت میری امّی ہیں اور امی کی محبت کا لیول اسے کوئی میچ نہیں کرسکتا چاہے وہ میرا شوہر ہی کیوں نہ ہو۔
سارہ نے یہ بھی کہا کہ دوسرے میرے بابا ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں اور ان کی محبت کے لیول تک بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا۔
اداکارہ نے بتایا کہ فیملی کے بعد جس سے میں محبت کرتی ہوں وہ میرا شوہر ہوگا۔
دوارنِ انٹرویو اداکارہ سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ہاں مجھے ایک شخص سے محبت ہوگئی ہے۔
سارہ نے اپنی محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا اور میرے کا گھر کا ماحول بھی ایسا نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس رشتے سے متعلق تب بتاوں گی جب میں اس کے نکاح میں ہوں۔
یاد رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے سابق منگیتر پاکستانی اداکار آغا علی تھے تاہم گزشتہ سال ان کی منگنی ختم ہو گئی تھی اور حال ہی میں اداکار آغا علی نے بھی پاکستانی اداکارہ حنا الطاف سے شادی کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

