Advertisement

اجازت کے بغیر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی

کراچی میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے کی شکایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کو کمشنر کراچی کی تنبیہ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمشنر نے پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے کی شکایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ پابندی والے دکاندار دکانیں نہ کھولیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ تاجر ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری پوری کریں۔

کمشنر کراچی نے یہ بھی کہا کہ جس کاروبار پر حکومت نے پابندی عائد کی ہے وہ خلاف ورزی نہ کریں کیونکہ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انھوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے احکامات کے مطابق چند کاروبار اور سرگرمی کی اجاز ت نہیں ہے جبکہ تعلیمی اور تربیتی انسٹی ٹیوٹس پر پابندی برقرار ہے۔

Advertisement

کمشنر کراچی نے کہا کہ میرج ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، تمام انڈور اسپورٹس کلبس ، انڈور جمز اور اسپورٹس فیسی لیٹیز، اور کانٹیکٹ اسپورٹس، انڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے ٹورنامنٹس یا مقابلوں پر پابندی ہے۔

کمشنر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ریسٹورنٹس، کیفے، چائے کے ہوٹلوں پر بھی پابندی برقرار ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہے۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ ہر قسم کے تفریحی پارکس اور تفریح کے مراکز بند رہیں گے جبکہ بیوٹی پارلرز ،سنیما تھیٹر ہر نوعیت کے عام اجتماعات اور ٹورزم اور ٹورسٹ ہوٹلز بھی بند رکھے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version