گلوکارہ آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کی گلوکارہ آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لائیوسیشن رکھا جس میں بتایا کہ میں کبھی بھی آریانا گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر لائیوسیشن میں اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔
گلوکارہ آئمہ سے مداح نے سوال کیا کہ آپ آریانا گرانڈے کی طرح بننے کی کوشش کیوں کرتی ہیں؟
اِس سوال کے جواب میں آئمہ بیگ نے کہا کہ صرف ایک پونی اور ایک لائنر مجھے آریانا گرانڈے نہیں بنا سکتا ہے۔
اس حوالے سے گلوکارہ آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ مجھےآریانا کی آواز اور اسٹائل پسند ہے لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان کی طرح بننا چاہتی ہوں۔
اس بات کی تصدیق انہوں نے مداحوں کو اس طرح بھی دی کے مجھے تو ہانیہ، سلینا اور مومنہ کا انداز بھی بہت پسند ہے تو کیا میں اُن کی طرح بھی بننے کی کوشش کرتی ہوں۔
دوسری جانب گلوکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں کہ اگر آپ کسی ایسی شخصیت کا اسٹائل نقل کر رہے ہیں جس نے آپ کو متاثر کیا ہے۔
آئمہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی پسندیدہ شخصیت کا انداز اِس لیے اپنانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ اِس اندازمیں کیسا دکھائی دے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 5 کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ نے امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے جیسا ہیئر اسٹائل اور لباس پہنا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ آریانا گرانڈے کو کاپی کرنے پر آئمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

