Advertisement

پرنس ہیری اپنے بیٹے کے لیے پریشان

پرنس ہیری اپنے بیٹے کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔

پرنس ہیری نے کہا کہ اپنے1 سالہ بیٹے آرچی اور دیگر بچوں کے مستقبل کے حوالے سےخدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ وہ آرچی اور دوسرے بچوں کے لیے مثبت زندگی چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے پرنس ہیری نے بتایا کہپرنس ہیری کی جانب سے ماحول اور جنگلی زندگی کی بہبود کے لیے کا کام کرنے والی این جی او ’ ایفریکین پارکس‘ کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

پرنس ہیری کا کہنا ہے کہ جب سے وہ والد بنے ہیں ، وہ اپنے بچے کو ایسا مستقبل دینے کے لیے پریشان رہتے ہیں جس کا وہ مستحق ہے، زندگی، امکانات اور مواقعوں سے بھرپور مستقبل۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب والدین اپنے بچوں سے اس بحران سے متعلق بات کرنے کے لیے تیار ہوں، وہ اپنے بچوں کو بتائیں کہ ہم نے یہ ساری مشکلات کو آتے ہوئے دیکھا اور ماحول کو بچانے کے لیے وہ سب کیا جو ہمیں کرنا چاہیے تھا

Advertisement

ہیری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہم دنیا کو اپنے سامنے ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اب عالمی وبا کورونا وائرس نے ہمیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے اور دنیا رُک سی گئی ہے۔

ہیری نے مزید لکھا کہ اس وبا سے متعلق ابھی بھی بہت سی معلومات جاننا باقی ہیں، وائرس سے متعلق کچھ شواہد یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس وائرس کا تعلق ہمارے قدرتی نظام میں مداخلت  بھی ہو سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی بحران سے متعلق بہت مسائل درپیش ہیں مگر ہمیں ان کے ہاتھوں مفلوج نہیں ہو جانا چاہیے ۔

خیال رہے کہ شاہی جوڑا پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ایسی زندگی چاہتے ہیں جو مواقعوں اور امکانات سے بھر پور ہو۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version