Advertisement

کاروبار دوبارہ بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل

کاروبار

آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے حکومت کی طرف سے مارکیٹں اور بازار دوبارہ بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ یس او پیز کا بہانہ بنا کر ملک بھر میں دوبارہ مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا کا مقابلہ خالی پیٹ ممکن نہیں ہوسکتا ہے اور دوکانیں بند کروانا کورونا سے شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں لاک ڈاون ختم کرو صوبائی وزرا اور ترجمان لاک ڈاون کو اور سخت کرنے کی بات کرتے ہیں۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ جہاں ایس و پیز پر عملدارامد نہیں ہورہا وہاں عملدرآمد کروانے کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی کیونکہ کورونا نے کتنی دیر رہنا ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں اور کورونا کی موجودگی میں زندگی کا پہیہ رواں رکھنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ عوام میں مسلسل آگاہی پھیلا کر کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،  کورونا سے زندگی بچانا بھی ہے اور کورونا میں زندگی گزارنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر کورونا سے خفاظت کے متعلق ایس و پیز پر عملدرآمد کی حکمت عملی وضع کرے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version